پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big news for passengers traveling from Pakistan to the United Arab Emirates
متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں آج صبح شدید دھند چھا گئی، جس کے باعث فضائی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ دبئی، شارجہ اور ابوظبی کے ایئرپورٹس پر پروازوں میں تاخیر دیکھی گئی۔ بعض پروازیں مقررہ وقت پر روانہ نہ ہو سکیں۔ مسافروں کو طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق خراب حدِ نگاہ کے باعث شارجہ، راس الخیمہ اور المکتوم ایئرپورٹ کی کئی پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں پر اتارا گیا۔ دبئی اور ابوظبی ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری رہا، مگر بیشتر پروازیں تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ حفاظتی تقاضوں کے تحت لینڈنگ اور ٹیک آف میں اضافی احتیاط کی گئی۔
کراچی کے جناح ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ بعض پروازوں کی روانگی مؤخر کی گئی۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی کہ ایئرلائن سے رابطہ رکھیں اور پرواز کی تازہ صورتحال معلوم کر کے ہی ایئرپورٹ آئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دھند اور کہرا جمعرات تک رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔ دھند کم ہوتے ہی فلائٹ شیڈول معمول پر آنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












