بی جے پی رہنماء کا مسلمان خاتون کو امداد دینے سے انکار

بھارتی جریدے ہندوستان ٹائمز نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت اور امتیازی رویوں کو بے نقاب کرتے ہوئے تفصیلات شائع کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سکھبیر سنگھ جوناپوریا نے مسلمان خواتین کو امدادی پروگرام سے الگ کر دیا۔
خواتین کے مطابق جب رہنما کو معلوم ہوا کہ وہ مسلمان ہیں تو انہوں نے انہیں امدادی سامان دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں برا لگے تو بھی انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں حاضر سروس فوجی سمیت 6 افراد ہیروئن اسمگلنگ میں گرفتار
رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں انہیں امدادی سامان لینے کا حق نہیں۔
ماہرین کے مطابق بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف بڑھتا ہوا تعصب اور تشدد انتہا پسند ہندو قوم پرستی کے بڑھتے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس واقعے نے ایک بار پھر بھارت میں مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے سوالات کو جنم دیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












