ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

سفارتکاری ترجیح ہے، مگر ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دیں گے، صدر ٹرمپ

25 فروری, 2026 12:58

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور کے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایران کے حوالے سے کہا کہ ان کی ترجیح ہے کہ مسئلہ سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے، تاہم وہ ہر صورت ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی ایسے ملک کو جو دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہو، ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو امریکا تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ برس ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے امریکی حملوں نے پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا فیصلہ صرف میرا ہوگا : صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران میں مظاہرین کی پھانسیاں رکوانے میں کردار ادا کیا اور جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تہران نے واضح یقین دہانی نہیں کرائی کہ وہ جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا، تاہم امریکا امن بزور طاقت پر یقین رکھتا ہے اور سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔