ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

ڈچ سفارتکار ایران میں سیٹلائٹ آلات کے ساتھ گرفتار: روسی میڈیا

25 فروری, 2026 09:51

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ڈچ سفارتکار ایران میں اسٹار لنک کی کٹس اور سیٹلائٹ فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

روسی خبر ایجنسی نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے ویڈیو جاری کی، جس میں کہا گیا کہ سفارتکار نے تہران ایئرپورٹ پر اپنا سوٹ کیس اسکینر سے گزارنے کی اجازت نہیں دی۔

تنازع بڑھنے پر سامان ضبط کر لیا گیا اور سفارتکار بغیر سامان لیے واپس چلا گیا، تاہم دوسرے مندوب کے تاخیر سے پہنچنے پر سامان کھول لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے رہبر اعلیٰ خامنہ ای نے ملکی امور علی لاریجانی کے سپرد کر دیئے

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی سروس اسٹار لنک پر ایران میں گزشتہ برس سے پابندی عائد ہے اور اس کی درآمد و تقسیم کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق اس کا استعمال ممکنہ مجرمانہ عمل یا جاسوسی کے زمرے میں آ سکتا ہے اور خلاف ورزی پر قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے اس اقدام پر سخت احتجاج کرتے ہوئے نیدرلینڈز میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کر لیا ہے اور سفارتی سامان کی ضبطی کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔