عمرہ کرنے والوں کیلئے اہم خبر؛ سعودی حکام کا نیا اعلان سامنے آگیا

Important news for Umrah pilgrims; Saudi authorities announce new update
سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے خصوصی گائیڈ جاری کر دی ہے، جس میں اردو سمیت 16 مختلف زبانوں میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد عازمین کو ان کی اپنی زبان میں عمرہ اور زیارت کے دوران ضروری رہنمائی دینا ہے۔
نئے گائیڈ میں عمرہ کے تمام مراحل کی تفصیلی معلومات شامل ہیں۔ اس میں عمرہ کی تیاری، ویزا اور عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کے طریقے، حرمین شریفین میں نقل و حمل اور واپسی کے سفر تک کی مکمل رہنمائی دی گئی ہے۔ گائیڈ کو آسان اور واضح بنانے کے لیے تصاویر اور نقشے بھی شامل کیے گئے ہیں، تاکہ عازمین کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
گائیڈ بک میں احرام باندھنے، طواف، سعی اور دیگر عبادات کے آداب کی وضاحت کی گئی ہے۔ ساتھ ہی، دو مقدس مساجد میں فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات اور خدمات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق یہ گائیڈ عازمین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس سے زائرین عمرہ کے دوران دی جانے والی سہولیات سے مکمل طور پر مستفید ہو سکیں گے اور اپنے سفر کو آسان اور محفوظ بنا سکیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












