ایران نے روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں ڈرون فراہم کیے : امریکی سفیر

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں امریکی سفیر نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران نے روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں ڈرون فراہم کیے۔
روس یوکرین جنگ کے چار سال مکمل ہونے پر منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دشمن جنگ تو شروع کرسکتے ہیں، ختم کرنا ان کے اختیار میں نہیں ہوگا : ایرانی نائب وزیر خارجہ
انہوں نے کہا کہ اگر چین واقعی امن کا خواہاں ہے تو اسے روس کو فوجی سامان کی فراہمی اور اس سے تیل کی خریداری بند کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کی جنگ عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے اور روس و یوکرین کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر تنازع کا حل تلاش کریں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












