افغان طالبان نے القاعدہ اور ٹی ٹی پی کیلئے محفوظ رہائشی کمپلیکس تعمیر کردیئے

افغان جریدے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کی سرپرستی میں القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان کے لیے محفوظ رہائشی کمپلیکس اور مذہبی مدارس قائم کیے گئے ہیں۔
افغان جریدے ہشت صبح نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ طالبان حکومت نے صوبہ غزنی میں القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان کے لیے چار رہائشی کمپلیکس تعمیر کیے ہیں، جو مخصوص طور پر ان گروہوں کے لیے مختص ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان مقامات پر بڑے مذہبی مدارس قائم کیے گئے ہیں اور خصوصی حفاظتی انتظامات بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاک افغان کشیدگی اور قطری ثالثی : وزیراعظم کا ہائی پروفائل دورہ دوحہ نتائج لائے گا
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی مختلف رپورٹس میں بھی القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان اور دیگر شدت پسند تنظیموں کو طالبان کی سرپرستی حاصل ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔ جریدے کے مطابق طالبان حکومت نے لاکھوں افغان شہریوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا اور لاکھوں افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری طالبان کی زیر سرپرستی سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ پاکستان متعدد بار عالمی فورمز پر افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں سے متعلق شواہد پیش کر چکا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












