ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

امریکی لڑاکا طیارے کے سابق پائلٹ، چین کو تربیت دینے کے الزام کے تحت گرفتار

26 فروری, 2026 09:50

امریکا میں ایک سابق فضائیہ افسر اور F-35 لڑاکا طیارے کے انسٹرکٹر پائلٹ کو چین کی فضائیہ کو تربیت دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جسے قومی سلامتی کے خلاف سنگین اقدام قرار دیا گیا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق سابق فضائیہ میجر جیرالڈ براؤن کو ریاست انڈیانا میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بغیر اجازت چینی فوجی پائلٹوں کو دفاعی تربیت فراہم کی اور اس سازش میں ملوث رہے۔

تفتیشی ادارے کے انسدادِ جاسوسی شعبے کے معاون ڈائریکٹر رومن روزہافسکی نے کہا کہ جیرالڈ براؤن نے ان پائلٹوں کو تربیت دے کر اپنے ملک سے غداری کی جن کے خلاف لڑنے کا انہوں نے حلف اٹھایا تھا۔

محکمہ انصاف کے مطابق براؤن چوبیس برس تک امریکی فضائیہ میں خدمات انجام دیتے رہے اور حساس یونٹس کی کمان بھی سنبھالتے رہے جن میں جوہری ہتھیاروں کی ترسیل کے نظام شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت جوہری جنگ روک کر لاکھوں جانیں بچائیں، آٹھ جنگیں ختم کر چکا : امریکی صدر

فوج چھوڑنے کے بعد وہ کمرشل کارگو پائلٹ اور بعد ازاں دفاعی ٹھیکیدار کے طور پر کام کرتے رہے۔ الزام ہے کہ وہ دسمبر 2023 میں چین گئے اور فروری 2026 تک وہاں رہے۔

ان کا معاہدہ اسٹیفن سو بن نامی چینی شہری نے طے کیا تھا، جسے 2016 میں امریکی دفاعی راز چوری کرنے کی سازش پر چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

امریکی حکام نے کہا کہ یہ مقدمہ سابق میرین پائلٹ ڈینیئل ڈگن سے ملتا جلتا ہے جو آسٹریلیا میں گرفتار ہوئے اور امریکا حوالگی کے خلاف عدالت میں اپنا کیس لڑ رہے ہیں۔

2026 میں امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ نے مشترکہ نوٹس جاری کر کے خبردار کیا تھا کہ چین مغربی فوجی ماہرین کو بھرتی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔