ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

ایران پر محدود حملے میں مداخلت نہیں کریں گے، مگر سپریم لیڈر سرخ لکیر ہیں : حزب اللہ

26 فروری, 2026 14:11

لبنان کی مزاحمتی جماعت حزب اللہ کے ایک عہدیدار نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکہ ایران پر محدود حملے کرے تو وہ براہ راست مداخلت نہیں کرے گی، تاہم ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانا سرخ لکیر ہو گی۔

لبنان کی جماعت حزب اللہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر امریکہ ایران پر محدود حملے کرتا ہے تو جماعت فوجی مداخلت نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے رہبر اعلیٰ خامنہ ای نے ملکی امور علی لاریجانی کے سپرد کر دیئے

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مقصد ایرانی نظام کو گرانا یا رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانا ہوا تو اسے سرخ لکیر سمجھا جائے گا۔

عہدیدار کے مطابق ایسی کسی بھی کارروائی کی صورت میں ردعمل محدود نہیں ہوگا بلکہ یہ بقا کی جنگ بن سکتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حالیہ حملوں کے باوجود جماعت نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن یہ رویہ غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہ سکتا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔