ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

بھارتی ریاستی دہشت گردی، کینیڈا میں ایک اور سکھ رہنما کو قتل کی دھمکی

26 فروری, 2026 11:32

عالمی نشریاتی ادارے گلوبل نیوز کے مطابق کینیڈین پولیس نے سکھ فیڈریشن آف کینیڈا کے سربراہ مونندر سنگھ کو جان کے سنگین خطرے سے آگاہ کیا ہے۔

خفیہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ مونندر سنگھ اور ان کے اہل خانہ کو خطرہ لاحق ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں مقتول سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے ہمراہ مونندر سنگھ کو بھی قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق بھارتی حکومت کینیڈا میں غیر ملکی مداخلت، غلط معلومات کی مہم اور دباؤ میں ملوث رہی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارتی حکومت نے بشنوئی گینگ کے ساتھ مل کر سیاسی مخالفین پر حملے کروائے۔

یہ بھی پڑھیں : سکھس فار جسٹس کا بڑا اعلان، امن بورڈ کیلئے ایک ارب ڈالر مختص، خالصتان ریفرنڈم کی گونج

امریکا میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بھی سکھ رہنما گرپنت ونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کا پردہ فاش کیا تھا جس میں ایک بھارتی اہلکار پر الزام عائد کیا گیا۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کینیڈا میں جرائم پیشہ گروہوں کے ذریعے خالصتانی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ میں براہِ راست ملوث ہے۔ کینیڈا سے امریکہ تک سامنے آنے والے شواہد اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ بھارت اقلیتوں کو دبانے کے لیے ریاستی دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ معاملات اقلیتوں کے حقوق اور بین الاقوامی قوانین سے متعلق سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔ کینیڈا اور امریکا میں جاری تحقیقات اور بیانات نے اس معاملے کو سفارتی سطح پر بھی حساس بنا دیا ہے جبکہ متعلقہ حکومتیں اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔