ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

مودی کا اسرائیلی پارلیمان سے خطاب، اسرائیل کی حمایت کا اعلان، غزہ نسل کشی پر خاموشی

26 فروری, 2026 09:49

 

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے دو روزہ دورے کے آغاز پر اسرائیلی پارلیمان سے خطاب کیا، جو کسی بھی بھارتی رہنما کا پہلا خطاب تھا۔

اپنے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اس مشکل وقت میں اور اس کے بعد بھی پورے یقین کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے سات اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کو وحشیانہ قرار دیا اور کہا کہ کوئی بھی مقصد شہریوں کے قتل کا جواز فراہم نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت جوہری جنگ روک کر لاکھوں جانیں بچائیں، آٹھ جنگیں ختم کر چکا : امریکی صدر

نریندر مودی نے کہا کہ نئی دہلی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے نومبر میں منظور کردہ غزہ امن اقدام کی مضبوط حمایت کی ہے، جو خطے کے تمام عوام کے لیے منصفانہ اور پائیدار امن کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کو قابلِ اعتماد شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات عالمی استحکام اور خوشحالی میں معاون ہیں۔ انہوں نے تجارت، سلامتی، مصنوعی ذہانت اور کوانٹم ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو اہم قرار دیا اور کہا کہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

دوسری طرف کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان عمران مسعود نے کہا کہ اگر کوئی اخلاقیات باقی ہے تو مودی کو غزہ میں بچوں کی اموات پر بات کرنی چاہیے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما ماریان الیگزینڈر بیبی نے کہا کہ اسرائیل سے قربت بھارت کی نوآبادیاتی مخالف روایت اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت سے انحراف ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔