شمالی کوریا نے امریکہ سے مذاکرات کو جوہری ملک تسلیم کرنے سے مشروط کردیا

شمالی کوریا کے رہنما نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی مفاہمت یا مذاکرات کے لیے واشنگٹن کو جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا کی جوہری حیثیت کو تسلیم کرنا ہوگا اور اپنی دشمنانہ پالیسی ترک کرنا ہوگی۔
شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق رہنما کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی مفاہمت اسی صورت ممکن ہے جب واشنگٹن جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا کی آئینی حیثیت کو تسلیم کرے اور دشمنی پر مبنی پالیسی ختم کرے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کے رہنما بیٹی کو جانشینی کے لیے تیار کر رہے ہیں : جنوبی کوریا
انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ہمارے ملک کی موجودہ آئینی حیثیت کا احترام کرے اور رویہ تبدیل کرے تو دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی۔
شمالی کوریا نے باقاعدہ طور پر خود کو آئین میں جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست قرار دے رکھا ہے۔ کم جونگ اُن کے حالیہ بیان سے واضح ہوتا ہے کہ پیانگ یانگ کسی بھی سفارتی پیش رفت کو امریکا کی جانب سے اپنی جوہری صلاحیت کے باضابطہ اعتراف سے جوڑ رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












