ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

ماں سے جدا بندر پر دنیا پگھل گئی لیکن غزہ کے بچی پر خاموشی؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا

26 فروری, 2026 07:40

فرانس میں واقع کیوبا کے سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس نے دنیا بھر کے صارفین کو نہ صرف چونکا دیا بلکہ انسانی ہمدردی کے رویوں پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا۔

ویڈیو کے پہلے حصے میں جاپان کے ایک چڑیا گھر کا منظر دکھایا گیا، جہاں پنچ نامی ننھا بندر ماں کی محبت سے محروم ہونے کے بعد ایک کھلونا بندر کو سینے سے لگا کر بیٹھا ہے۔ اس منظر نے سوشل میڈیا صارفین کو جذباتی کر دیا اور ہزاروں ہمدردی کے پیغامات سامنے آئے۔

لیکن ویڈیو کے اگلے مناظر میں صورتحال یکسر بدلتی ہے۔ یہاں دکھایا گیا ہے کہ غزہ کی ایک معصوم بچی اسرائیلی بمباری کے بعد اپنے گھر اور اہلِ خانہ کھونے کے بعد ملبے کے ڈھیر پر کھڑی ہے، اپنی گڑیا کو سینے سے لگائے خاموشی سے صدمے کا سامنا کر رہی ہے۔

کیوبن سفارتخانے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ دنیا ایک ننھے بندر کے کھلونے سے لپٹنے پر جذباتی ہو جاتی ہے، لیکن غزہ میں ہزاروں یتیم بچوں اور ان کے خاندانوں کے دکھ کو اکثر نظرانداز کر دیتی ہے۔ سفارتخانہ اس تضاد کو انسانی ہمدردی کے دعوؤں پر سوالیہ نشان قرار دیتا ہے اور اسے “من مرضی کی ہمدردی” کہا ہے۔

یہ ویڈیو عالمی سطح پر انسانی ہمدردی، توجہ اور انصاف کے موضوعات پر بحث کو ایک بار پھر زندہ کر گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔