ہفتہ، 28-فروری،2026
جمعہ 1447/09/10هـ (27-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

امریکی انتظامیہ کو ایران کیخلاف طویل کارروائی سے گولہ بارود کے ذخائر میں کمی کا خدشہ

26 فروری, 2026 14:11

امریکی انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ اگر طویل جنگی مہم شروع کی گئی تو امریکی گولہ بارود کے ذخائر متاثر ہو سکتے ہیں، جس سے ایشیا میں طاقت کا توازن بدلنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حملے کا مقصد ایران میں نظام کی تبدیلی قرار پایا تو تہران پوری قوت سے جواب دے سکتا ہے اور خطے میں موجود امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع اور انٹیلی جنس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ طویل المدتی کارروائی نہ صرف عسکری ذخائر پر دباؤ ڈال سکتی ہے بلکہ ایران یورپ یا مشرق وسطیٰ میں غیر روایتی ردعمل بھی دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی جوہری پروگرام مکمل طور پر منجمد ہے، ماہرین نے امریکی دعوے مسترد کر دیئے

ایک امریکی عہدیدار کے مطابق ابتدائی مرحلے میں محدود نوعیت کی ضرب لگانے پر غور ہو سکتا ہے تاکہ ایران کو نئی شرائط پر معاہدے کی میز پر لایا جائے، تاہم ناکامی کی صورت میں ایٹمی تنصیبات اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانے والی وسیع کارروائی بھی زیر غور آ سکتی ہے۔

بعض حلقوں میں ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای یا پاسداران انقلاب کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے جیسے انتہائی اقدامات بھی بحث کا حصہ ہیں، جنہیں فیصلہ کن ضرب قرار دیا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔