ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

امریکہ کی ایران کے 30 سے زائد افراد، اداروں اور بحری جہازوں پر نئی پابندیاں

26 فروری, 2026 14:11

امریکی وزارت خزانہ نے ایران سے متعلق 30 سے زائد افراد، اداروں اور بحری جہازوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدام ایران کی تیل فروخت، میزائل پروگرام اور مبینہ عسکری سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ذیلی ادارے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے ایران کے خلاف دباؤ کی مہم کے تحت نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

ان پابندیوں میں 30 سے زائد افراد، ادارے اور بحری جہاز شامل ہیں، جو مبینہ طور پر ایران کی غیر قانونی تیل فروخت، بیلسٹک میزائل پروگرام اور جدید روایتی ہتھیاروں کی تیاری میں معاونت کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کیلئے جنیوا پہنچ گئے، عمانی ہم منصب سے ملاقات

بیان کے مطابق ایران کا نام نہاد خفیہ بحری بیڑا تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کو بیرونی منڈیوں تک پہنچا کر حکومت کو مالی وسائل فراہم کرتا ہے۔ انہی وسائل سے علاقائی گروہوں کی حمایت اور اسلحہ سازی کے پروگرام چلائے جاتے ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران مالیاتی نظام کا ناجائز استعمال کر رہا ہے اور امریکہ اس کی اسلحہ سازی کی صلاحیتوں کو محدود کرنے کے لیے دباؤ جاری رکھے گا۔

پابندیوں کی بنیاد صدارتی قومی سلامتی میمورنڈم نمبر 2 کو قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت پابندیوں سے بچنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ سال 2025 کے دوران اس مہم کے تحت سینکڑوں افراد اور جہازوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔