آنیوالی صدیوں میں کیا خطرناک ہونے والا ہے؟ بابا وانگا کی دل دہلا دینے والی پیشگوئیاں سامنے آگئیں

What’s Coming in the Coming Centuries? Baba Vanga’s Shocking Predictions Revealed
بلغاریہ کی مشہور نابینا نجومی بابا وانگا اپنی وفات کے بعد بھی دنیا بھر میں خبروں اور سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتی ہیں۔
نابینا نجومی بابا وانگا کے ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے نہ صرف موجودہ سیاسی اور سماجی حالات بلکہ مستقبل کی بڑی عالمی تبدیلیوں اور انسانی زندگی کے انجام تک کی پیشگوئیاں کیں۔
بابا وانگا نے اپنی پیشگوئیاں تحریری طور پر محفوظ نہیں کیں، بلکہ ان سے متعلق زیادہ تر باتیں ان کے قریبی افراد اور پیروکاروں نے بعد میں قلم بند کیں۔ ان کے پیروکاروں کے مطابق وہ سال 5079 تک ہونے والے اہم واقعات کی پیشگوئی کرتی رہی ہیں۔
ان کے ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ نومبر 2026 میں انسانیت کسی بڑی خلائی مخلوق یا اجنبی جہاز سے سامنا کرے گی۔ اسی سال شدید زلزلے، موسمی شدت، قحط سالی اور آگ سے متعلق بڑے تباہ کن واقعات رونما ہوں گے۔
2028: سیارہ زہرہ کی جانب پیش رفت
بابا وانگا کے مطابق 2028 تک انسان توانائی کے متبادل ذرائع کی تلاش میں سیارہ زہرہ کی جانب پیش رفت کرے گا، حالانکہ سائنسی نقطہ نظر سے یہ سیارہ زندگی کے لیے موزوں نہیں سمجھا جاتا۔
2033: قطبی علاقوں کا پگھلنا
2033 میں زمین کے منجمد قطبی علاقے پگھلنا شروع ہو جائیں گے، جس سے سمندروں کی سطح بلند ہو جائے گی اور ساحلی علاقوں میں خطرات بڑھیں گے۔
2076: کمیونزم کی واپسی
بابا وانگا کے مطابق 2076 میں دنیا کے مختلف ممالک دوبارہ کمیونزم کو اختیار کریں گے اور اس کا اثر عالمی سیاست پر پڑے گا۔
2130: پہلی باضابطہ خلائی مخلوق سے ملاقات
پیروکاروں کا دعویٰ ہے کہ 2130 میں انسانوں کا باقاعدہ طور پر خلائی مخلوق سے رابطہ قائم ہوگا، جو سائنس اور انسانی زندگی کے لیے نیا باب کھولے گا۔
2170: پانی کی شدید قلت
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 2170 میں دنیا کے بڑے حصے میں پانی کی کمی پیدا ہوگی، جو انسانیت کے لیے بڑا بحران ثابت ہو گا۔
3005: مریخ کی جنگ
ایک حیران کن دعویٰ کے مطابق 3005 میں زمین اور مریخ کے درمیان جنگ ہو گی، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔
3797 اور 5079: انسانیت کا انجام
بابا وانگا کی سب سے دور کی پیشگوئیوں کے مطابق 3797 میں زمین زندگی کے قابل نہیں رہے گی اور انسانوں کو اسے چھوڑنا پڑے گا۔ 5079 میں انسانیت کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












