ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر اسرائیلی حملہ: شہداء کی تعداد 51 ہوگئی

ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 51 ہوگئی ہے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ حملے میں صرف 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تاہم فرانسیسی نیوز ایجنسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں تصدیق کی کہ اسرائیلی کارروائی میں جانی نقصان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
حملے کے بعد مقامی انتظامیہ اور ہنگامی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اسکول اور آس پاس کے علاقے میں شدید نقصان پہنچا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









