ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

اختتام اب آپ کے ہاتھ میں نہیں؛ ایران کا امریکا و اسرائیل کو پیغام

28 فروری, 2026 13:20

ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تہران پر ہونے والے حملوں پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے دارالحکومت تہران سمیت اصفہان، تبریز، قم اور کرج کے علاقوں میں کیے گئے۔ حملوں کے بعد تہران کے مضافات میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل یا ڈرون حملوں کے آثار ملے ہیں۔ تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ایرانی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ جوابی اقدامات کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

 پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے بیان دیا کہ اب حالات کا رخ بدل چکا ہے۔ ان کے مطابق ان حملوں کے بعد صورتحال کا کنٹرول حملہ آوروں کے ہاتھ میں نہیں رہا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔