ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

28 فروری, 2026 15:25

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔ 

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے عراقی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنا دفاع جاری رکھے گا، ایران ردعمل میں خطے میں تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔

دوسری جانب سربراہ ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن نے اسرائیل کو پیغام دیا کہ ایران نے تمہیں وارننگ دی، اب جو آگے ہوگا وہ تمہارے ہاتھ میں نہیں ہوگا۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے جواب میں ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات، کویت اور سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔