اتوار، 1-مارچ،2026
اتوار 1447/09/12هـ (01-03-2026م)

سپریم لیڈر کی شہادت کا بدلہ لینا شرعی حق اور قومی فریضہ ہے : ایرانی صدر

01 مارچ, 2026 14:58

ایرانی سید علی خامنہ ای کی شہادت کو عالمِ اسلام کے خلاف کھلی جنگ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران اس کا بدلہ لینا اپنا شرعی حق اور قومی فریضہ سمجھتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی امام خامنہ ای کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

صدر نے کہا کہ امتِ مسلمہ کے عظیم کمانڈر اور انقلابِ اسلامی کے عالی قدر رہنما کو دنیا کے بدترین دشمنوں کے ہاتھوں شہید کیا گیا ہے، اور یہ واقعہ آج کی اسلامی دنیا کا سب سے بڑا امتحان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے اعلیٰ ترین سیاسی عہدیدار اور تشیع کے عظیم مرجع کا امریکی و صیہونی گٹھ جوڑ کے ہاتھوں قتل دراصل تمام مسلمانوں اور خاص طور پر دنیا بھر کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل کو سپریم لیڈر کی شہادت کی قیمت چکانا ہوگی : ایرانی اسپیکر

صدر مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عزیز ایران نے گزشتہ سینتیس سالوں تک امام خامنہ ای کی مدبرانہ قیادت میں حضرت امام خمینی کے روشن راستے کو پوری طاقت اور وقار کے ساتھ جاری رکھا۔ ان کی قیادت میں ایران استعمار دشمنی اور آزادی و خود مختاری کا مرکز بن کر ابھرا۔

ایرانی صدر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ایران اس تاریخی جرم کے حکم دینے والوں اور اس پر عمل کرنے والوں سے خون کا بدلہ لینا اور انتقام لینا اپنا شرعی حق اور قانونی و مشروع حق سمجھتا ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ایران اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ اس بڑی ذمہ داری اور تکلیف کو پورا کرے گا۔ مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ اس عظیم صدمے پر امتِ مسلمہ، ایران کی شریف ملت اور اس جاویداں رہنما کے تمام چاہنے والوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اس عظیم مردِ آہن کا راستہ پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔