سفارتی حل اب آسان ہو گیا، ایران کا ردعمل توقع سے کمزور رہا : ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملوں کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ اب سفارتی حل پہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اب امریکا ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے کی بہتر پوزیشن میں ہے۔ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد سفارت کاری پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان ہو گئی ہے، کیونکہ ایرانی قیادت کو سخت دباؤ کا سامنا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ مذاکرات کے دوران فوجی کارروائی کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کہ اب صورتحال ایک دن پہلے کے مقابلے میں زیادہ واضح اور قابلِ کنٹرول ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا اور اسرائیل کا خواب ادھورا : خامنہ ای کی شہادت کے بعد بھی ایران کا نظام مکمل فعال
ان کا کہنا تھا کہ ایران کا ردعمل توقع سے کمزور رہا ہے اور اسرائیل اور خطے میں امریکی اڈوں پر حملے توقع سے کم شدت کے تھے۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اندازہ تھا کہ ایران کی جوابی کارروائی اس سے کہیں زیادہ شدید ہوگی، مگر اب تک ایسا نہیں ہوا۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت امریکا کے لیے سفارتی میدان میں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








