دشمن نے ہمارا دل جلایا، اب ہم انہیں تڑپائیں گے : علی لاریجانی

علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ استعماری طاقتوں کا مقصد وسائل لوٹنا ہوتا ہے، آج ہی لیڈر شپ کونسل تشکیل دی جائے گی۔
ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے حالیہ کارروائیوں کے ذریعے ایرانیوں کا دل جلایا ہے، لیکن اب ہم بھی امریکہ اور صیہونی حکومت کا دل جلائیں گے۔
انہوں نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل ترین وقت میں بھی ہمیشہ سادہ زندگی کو فوقیت دی اور ان کی شہادت نے قوم کے ارادوں کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم لیڈر کی شہادت کا بدلہ لینا شرعی حق اور قومی فریضہ ہے : ایرانی صدر
علی لاریجانی نے استعماری طاقتوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی یہ طاقتیں کسی ملک میں داخل ہوتی ہیں تو ان کا واحد مقصد وہاں کے وسائل لوٹنا ہوتا ہے، اور امریکہ میں اقتدار پر بیٹھا شخص اسی لوٹ مار کی ذہنیت کی مکمل علامت ہے۔
انہوں نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ملک میں قیادت کے خلا کو پر کرنے کے لیے آج ہی لیڈر شپ کونسل تشکیل دی جائے گی، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم نے تاریخ میں اس سے بھی زیادہ سنگین واقعات کا سامنا کیا ہے اور وہ اس کٹھن مرحلے سے بھی مکمل عزت و وقار کے ساتھ گزر جائے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











