اتوار، 1-مارچ،2026
اتوار 1447/09/12هـ (01-03-2026م)

ایرانی سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسہ بھی شہید

01 مارچ, 2026 08:31

سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سمیت ان کے قریبی اہلِ خانہ اور کئی اہم سرکاری و عسکری شخصیات جاں بحق ہو گئی ہیں۔ واقعے کے بعد پورا ایران غم میں ڈوب گیا۔

اطلاعات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہاد کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی، داماد اور نواسہ بھی شہید ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملہ نہایت منظم اور ہدفی نوعیت کا تھا، جس کا مقصد ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانا تھا۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی اداروں نے دارالحکومت اور دیگر اہم شہروں میں ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں سپریم لیڈر کے قریبی مشیر اور دفاعی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی بھی شہید ہو گئے ہیں۔ علی شمخانی کو ایران کی سلامتی اور دفاعی پالیسیوں میں مرکزی کردار حاصل تھا اور وہ برسوں سے اعلیٰ سطحی مشاورتی عمل کا حصہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہو گئے، ایرانی سرکاری میڈیا

اس کے علاوہ سپریم لیڈر کے ملٹری آفس کے سربراہ جنرل محمد شیرازی، ڈپٹی چیف آف اسٹاف سید علی اصغر شیرازی اور اسلامی انقلابی گارڈ کور کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور بھی اس حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔

اسلامی انقلابی گارڈ کور ایران کی طاقتور ترین عسکری تنظیموں میں شمار ہوتی ہے اور اس کے سربراہ کی ہلاکت کی غیر معمولی اہمیت ہے۔

واقعے کے بعد ایران بھر میں فضا سوگوار اور کشیدہ ہے۔ سرکاری اداروں کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب کیے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور اہم تنصیبات کی حفاظت مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔