امریکہ اور اسرائیل کو سپریم لیڈر کی شہادت کی قیمت چکانا ہوگی : ایرانی اسپیکر

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکا اور اسرائیل کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایک نشری خطاب میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر کو شہید کرکے ایران کی سرخ لکیر عبور کی ہے اور انہیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی سپریم لیڈر سید خامنہ ای کی شہادت پر بغداد میں شدید احتجاج
انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران ایسا جواب دے گا جس کے بعد دشمن خود رحم کی اپیل کرے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








