اپنے دفاع کے لیے ہماری کوئی حد یا حدود نہیں ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

We have no limits or boundaries when it comes to defending ourselves,” says the Iranian Foreign Minister
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اپنے دفاع کے لیے ہماری کوئی حد یا حدود نہیں ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ کسی رہنما کو غیرملکی فوجوں کے ہاتھوں قتل کروانا عالمی قانون کی بدترین خلاف ورزی ہے، سپریم لیڈر کا قتل کسی بھی تنازع اور تصادم کو مزید خطرناک بنادے گا، خامنہ ای صرف ایران کے نہیں امت مسلمہ کے مذہبی رہنما تھے، سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران کے علاوہ پاکستان، عراق میں مظاہرے ہوئے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ اپنے دفاع کے لیے ہماری کوئی حد یا حدود نہیں ہیں، ہمارے فوجی یونٹ پہلے کی طے کردہ گائیڈ لائن کے مطابق آزادانہ کام کررہے ہیں، یہ جنگ امریکا اسرائیل کو اچھے نتائج نہیں دے گی۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کو نہ اب، نہ آئندہ کسی جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، جب تک بھی ضروری ہوا ہم مزاحمت جاری رکھیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










