ایران ہتھیار ڈال دے، ورنہ موت کا سامنا ہوگا : ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو ہلاک کر دیا ہے اور ایرانی عسکری قیادت مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔
واشنگٹن میں جاری ویڈیو خطاب اور مختلف انٹرویوز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو ہلاک کر دیا ہے اور ایرانی عسکری کمانڈ کا ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاسداران انقلاب کی تنصیبات، ایرانی فضائی دفاعی نظام، نو بحری جہاز اور ایرانی بحریہ کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاسداران انقلاب، ایرانی فوج اور پولیس ہتھیار ڈال دیں تو انہیں استثنا دیا جا سکتا ہے، بصورت دیگر انہیں موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور برطانیہ کے کئی شہروں میں ایران پر حملے کیخلاف مظاہرے
ان کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام اہداف حاصل نہیں ہو جاتے اور مزید امریکی ہلاکتوں کا امکان بھی موجود ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ہفتے کو شروع کی گئی کارروائی میں ایک ہی حملے میں 48 رہنماء مارے گئے اور یہ عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نہ صرف اپنے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے یہ اقدام کر رہا ہے اور سب کچھ مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ چار ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے اور سعودی عرب، بحرین، امارات، قطر اور اردن کے رہنماؤں سے ان کی بات چیت ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق جنگ کے بعد ایران میں جمہوریت قائم ہوگی اور مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












