پہلے پوری قوم کو منتقل کرو، پھر میں جاؤں گا، شہید خامنہ ای کا بنکر میں جانے سے انکار

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید نے میزائل حملے سے قبل محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے پوری ایرانی قوم کو منتقل کیا جائے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کے بھارت میں نمائندے ڈاکٹر عبدالماجد حکیم الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی حکام نے بارہا انہیں محفوظ مقام یا زیر زمین بنکر میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا مگر انہوں نے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل کو سپریم لیڈر کی شہادت کی قیمت چکانا ہوگی : ایرانی اسپیکر
ڈاکٹر عبدالماجد کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای شہید کا کہنا تھا کہ پہلے پوری ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کریں، پھر وہ خود منتقل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر اپنے گھر کے دفتر میں موجود تھے جب میزائل حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں ان کی اہلیہ، بہو اور پوتے بھی شہید ہوئے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








