حزب اللہ کے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے

لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، جس کے بعد جنگ کا نیا محاذ کھل گیا ہے۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون داغے ہیں۔ تنظیم کے مطابق یہ کارروائی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے ردعمل میں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر محدود حملے میں مداخلت نہیں کریں گے، مگر سپریم لیڈر سرخ لکیر ہیں : حزب اللہ
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حیفہ میں ایک اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ تنظیم نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اور رہنماؤں و عوام کے قتل نے انہیں دفاع اور مناسب وقت و مقام پر جواب دینے کا حق دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ داغے گئے بیشتر میزائل کھلے علاقوں میں گرے اور انہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








