پیر، 2-مارچ،2026
پیر 1447/09/13هـ (02-03-2026م)

ایرانی قوم کو غلام بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا : ایرانی آرمی چیف

02 مارچ, 2026 09:48

ایران کے آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم غلام نہیں بنے گی اور ہماری افواج پوری قوت سے جواب دیتی رہیں گی۔

تہران میں جاری بیان میں ایران کے آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے بیٹے دفاع وطن سے پیچھے نہیں ہٹے اور پوری طاقت سے جواب دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم لیڈر کی شہادت کا بدلہ لینا شرعی حق اور قومی فریضہ ہے : ایرانی صدر

انہوں نے بتایا کہ پہلے سے تیار اور مشق شدہ منصوبے کے تحت حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ ڈرون، فضائی دفاع اور بحریہ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہیں تاکہ دشمن کے ہر وار کا موثر جواب دیا جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔