پیر، 2-مارچ،2026
پیر 1447/09/13هـ (02-03-2026م)

ایرانی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کو خط، سپریم لیڈر کی شہادت پر فوری اقدامات کا مطالبہ

02 مارچ, 2026 11:54

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو خط لکھ کر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر فوری، ٹھوس اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور سلامتی کونسل کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کو بزدلانہ دہشت گردی اور خطرناک و غیر معمولی اشتعال انگیزی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں مطلوبہ اہداف کے حصول تک کارروائی جاری رہے گی : ٹرمپ

انہوں نے لکھا کہ یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی قانون کے مسلمہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ خود مختار ریاستوں کے درمیان برابری اور عالمی نظام کے استحکام کی بنیادوں کو کمزور کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ طرز عمل ایک خطرناک سلسلے کو جنم دے سکتا ہے جو عالمی امن کے لیے سنگین نتائج کا باعث بنے گا۔

عباس عراقچی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے منشور کے تحت ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے فوری، ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ امریکا اور اسرائیل کو اس دہشت گردانہ کارروائی پر مکمل طور پر جوابدہ ٹھہرایا جا سکے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔