پیر، 2-مارچ،2026
پیر 1447/09/13هـ (02-03-2026م)

حزب اللہ کے حملوں کے بعد اسرائیل کی لبنان کے کئی علاقوں پر فضائی بمباری

02 مارچ, 2026 11:54

حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل نے بیروت سمیت جنوبی لبنان اور بقاع کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے اور کئی دیہات کے مکینوں کو فوری انخلاء کا حکم دے دیا۔

عرب نشریاتی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات پر فضائی حملے کیے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بیروت میں حزب اللہ کی اعلیٰ شخصیات کو نشانہ بنایا، جبکہ جنوبی لبنان میں بھی ایک مرکزی رہنما پر حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے

اطلاعات کے مطابق حارث، نبطیہ الفوقہ اور مفدون سمیت متعدد قصبوں میں بمباری کی گئی۔ بیروت کے جنوبی علاقوں الجموس، حارہ حریک اور ہوائی اڈے کے قریب علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں الشعبیہ، السلطانیہ، عدشیت، حروف، طول اور الکفور میں بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان اور بقاع وادی کے تریپن دیہات اور قصبات کے مکینوں کو فوری طور پر گھروں سے نکل جانے کا حکم دیا، جن میں بنت جبیل بھی شامل ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ حزب اللہ کو اپنے شمالی علاقوں کے لیے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گی اور اس حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔