تہران کا نیلوفر چوک خون میں نہا گیا، 20 سے زائد افراد شہید

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران کے نیلوفر چوک پر حملے میں 20 سے زائد افراد شہید ہوگئے، جبکہ جنوبی ایران کے شہر مناب میں ایک گرلز اسکول پر حملے میں شہید بچیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
تہران میں لڑاکا طیاروں کی پروازوں اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے مہر کے مطابق دارالحکومت کے نیلوفر چوک پر ہونے والے حملے میں 20 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اطلاعات کے مطابق حملے صرف سیاسی مراکز یا فوجی ہیڈکوارٹرز تک محدود نہیں رہے بلکہ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی جوابی کارروائی سے 3 امریکی فوجی اور 10 اسرائیلی ہلاک
حملوں کا آغاز تہران کے پاستور علاقے سے ہوا جہاں سپریم لیڈر اور صدر کے دفاتر واقع ہیں۔ متعدد شہری عمارتوں کو نقصان پہنچا اور بعض مکمل طور پر منہدم ہو گئیں۔ شہری ہلاکتوں میں اضافے نے صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے۔
ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ حسین کرمانپور نے بتایا کہ جنوبی ایران کے شہر مناب میں ایک گرلز اسکول پر ہونے والے حملے میں شہید بچیوں کی تعداد 180 ہوگئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی نوعیت کا میزائل چند گھنٹے قبل تہران کے گاندھی اسپتال پر بھی داغا گیا۔
ان حملوں کے بعد ملک بھر میں خوف و ہراس کی فضا ہے اور شہری علاقوں پر حملوں کی اطلاعات عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن رہی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








