امریکہ اور برطانیہ کے کئی شہروں میں ایران پر حملے کیخلاف مظاہرے

ایران پر حملوں اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد امریکا اور برطانیہ کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے خلاف امریکا کے 70 شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ نیویارک، بوسٹن، لاس اینجلس اور واشنگٹن سمیت کئی بڑے شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور حملوں کے خلاف نعرے بازی کی۔
یہ بھی پڑھیں : چین، ایران، وینزویلا کے گرد گھومتی حکمت عملی، امریکہ چاہتا کیا ہے؟
لندن میں بھی ایرانی شہریوں اور مقامی افراد نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔ برطانیہ کے 12 شہروں میں مظاہرے ہوئے جہاں شرکاء نے ایرانی حکومت کے حق میں آواز بلند کی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








