امریکہ کو ایک قطرہ تیل بھی میسر نہیں ہوگا، آبنائے ہرمز میں ہر جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا : ایران

ایران کی پاسداران انقلاب کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند کر دی گئی ہے اور اس سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایران کی پاسداران انقلاب کے ایک سینئر مشیر ابراہیم جباری نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور اگر کوئی جہاز اس راستے سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : شہید ایرانی سپریم لیڈر کی زوجہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں
ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے اس گزرگاہ سے عبور کرنے کی کوشش کی تو پاسداران انقلاب اور باقاعدہ بحریہ کے اہلکار ان جہازوں کو آگ لگا دیں گے۔
ابراہیم جباری نے کہا کہ ایران تیل کی پائپ لائنوں کو بھی نشانہ بنائے گا اور خطے سے ایک قطرہ تیل بھی باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں تیل کی قیمت دو سو ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا خطے کے تیل پر انحصار کرتا ہے لیکن اسے جان لینا چاہیے کہ اسے ایک قطرہ تیل بھی میسر نہیں ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











