بدھ، 4-مارچ،2026
بدھ 1447/09/15هـ (04-03-2026م)

دبئی پر حملے میں ایک سو ساٹھ امریکی فوجی ہلاک کردیئے : ایرانی پاسدارانِ انقلاب

04 مارچ, 2026 10:39

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے دبئی، کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں اور بحری جہازوں پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں، دبئی میں ایک سو ساٹھ امریکی ہلاک کردیئے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق انہوں نے دبئی میں ایک سو ساٹھ امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں سو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائیاں ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کا منہ توڑ جواب ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کویت میں تعینات امریکی افواج پر درجنوں ڈرونز سے حملہ کیا گیا، جبکہ بحرین میں واقع امریکی فوجی اڈے کو بھی میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو ایک قطرہ تیل بھی میسر نہیں ہوگا، آبنائے ہرمز میں ہر جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا : ایران

پاسدارانِ انقلاب کے فوجی حکام کے مطابق ان کی زمینی افواج نے اب باضابطہ طور پر جنگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور ایک ساتھ دو سو تیس خودکش ڈرونز لانچ کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بحیرہ ہند میں چھ سو پچاس کلومیٹر دور ایک امریکی بحری جہاز کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جو ایندھن فراہم کرنے کے کام پر مامور تھا۔

ایرانی حکام کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے اہم کمانڈ سینٹرز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ تاہم، امریکی حکام کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی اتنی بڑی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔