بدھ، 4-مارچ،2026
بدھ 1447/09/15هـ (04-03-2026م)

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

04 مارچ, 2026 15:15

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز پر مکمل عسکری کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے دنیا کے اہم ترین توانائی کے راستے پر غیریقینی کے بادل گہرے ہو گئے ہیں۔

بدھ کے روز ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اب مکمل طور پر ان کی بحری افواج کے کنٹرول میں ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے سیاسی مشیر محمد اکبر زادہ نے فارس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس حساس آبی گزرگاہ میں اب کوئی بھی نقل و حرکت ایران کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : دبئی پر حملے میں ایک سو ساٹھ امریکی فوجی ہلاک کردیئے : ایرانی پاسدارانِ انقلاب

ایرانی حکام نے وارننگ دی ہے کہ آبنائے ہرمز میں ان کے احکامات کو نظر انداز کرنے والے دس سے زائد آئل ٹینکرز کو پہلے ہی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

اس صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی ترسیل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق عام حالات میں اس راستے سے روزانہ 60 بحری جہاز گزرتے ہیں لیکن حالیہ کشیدگی کے بعد یہ تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کر رکھا ہے کہ ضرورت پڑنے پر امریکی بحریہ تیل کے ٹینکروں کو اپنی حفاظت میں لے کر گزرے گی، جس سے سمندر میں براہِ راست تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔