اتوار، 22-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

17 جنگی جہاز تباہ کرکے ایرانی بحریہ کو مفلوج کر دیا : امریکی فوج

04 مارچ, 2026 10:14

امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے خلاف جاری فوجی آپریشن کے دوران ایرانی بحریہ کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے اور ان کے 17 جنگی جہاز ڈبو دیے ہیں۔

امریکی کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے بتایا ہے کہ آپریشن ایپک فیوری کے پہلے 100 گھنٹوں کے دوران ایران پر اس قدر شدید حملے کیے گئے، جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

ایڈمرل کے مطابق، پہلے 24 گھنٹوں میں ہونے والی بمباری 2003 کی عراق جنگ سے دگنی رفتار اور طاقت کے ساتھ کی گئی۔ امریکہ نے اب تک ایران کے اندر تقریباً 2,000 اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جن میں فضائی دفاعی نظام، بیلسٹک میزائل لانچرز اور ڈرون مراکز شامل ہیں۔ ایڈمرل نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج ایرانی بحریہ کو مکمل طور پر سمندر برد کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے پر ایران کا ڈرون حملہ، سی آئی اے کا مرکز تباہ

تباہ ہونے والے ایرانی جہازوں میں ایران کا سب سے بڑا بحری اڈہ نما جہاز "مکران”، جدید ترین ڈرون بردار جہاز "شاہد باقری” اور متعدد فریگیٹس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بندر عباس کے قریب ایران کی ایک اہم آبدوز کو بھی نشانہ بنا کر ناکارہ کر دیا گیا ہے۔ ان حملوں میں بی-2 بمبار طیارے، ایف-35 جیٹ طیارے اور ٹوماہاک میزائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایران نے جواب میں 500 سے زائد میزائل اور 2,000 ڈرونز فائر کیے ہیں، لیکن مسلسل حملوں کی وجہ سے اب ایران کی جوابی وار کرنے کی صلاحیت تیزی سے ختم ہو رہی ہے اور امریکہ اپنے طے شدہ منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔