چین کا ایران جنگ پر ثالثی کیلئے وفود بھیجنے کا اعلان، امریکہ نے پیشکش مسترد کردی

چین نے ایران پر مسلط کی گئی اسرائیل امریکہ جنگ کے پیش نظر خطے میں امن و امان کی بحالی اور ثالثی کے لیے اپنا خصوصی مبعوث بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ وانگ ای نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
چین نے سعودی عرب کی جانب سے تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوششوں اور تحمل کا خیر مقدم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : روس اور چین ایران کے دفاع میں سامنے آ گئے، حملے فوری روکنے کا مطالبہ
وانگ ای نے زور دیا کہ کسی بھی صورت میں عام شہریوں، توانائی کے مراکز اور سویلین اہداف کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے اور بین الاقوامی سمندری تجارتی راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران چین اور روس کی اہمیت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اس جنگ میں یہ دونوں ممالک کوئی بااثر عنصر نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مسئلہ صرف ایران کے جوہری عزائم کے ساتھ ہے اور وہ کسی دوسرے ملک کو اس معاملے میں مداخلت کی دعوت نہیں دیتے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










