ایران، اسرائیل امریکا جنگ؛ بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت!! کیا اب یورپ تباہ ہونے والا ہے؟ ماہر نجومی کی پیشگوئی جانیے

Iran, Israel, and US Conflict: Baba Vanga’s Dangerous Prediction Comes True! Is Europe About to Collapse?
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں اور ایران کی جوابی کارروائیوں کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال شدید کشیدہ ہو گئی ہے۔ ان حملوں میں اہم شخصیات کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات نے عالمی سطح پر عدم استحکام کے خدشات بڑھا دیے ہیں۔
اس کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ بلغاریہ کی معروف نابینا نجومی بابا وانگا کی پرانی پیشگوئیوں کی طرف مبذول ہو گئی۔
بابا وانگا، جن کا انتقال 1996 میں ہوا، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے آنے والے برسوں کے عالمی حالات کے بارے میں کئی پیشگوئیاں کی تھیں۔ ان کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ بابا وانگا نے 2026 کے ابتدائی مہینوں میں مشرق سے شروع ہونے والی بڑی جنگ کی پیشگوئی کی تھی۔
موجودہ ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو سوشل میڈیا صارفین اسی پیشگوئی سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔
مبینہ پیشگوئی کے مطابق اس جنگ کے اثرات یورپ اور دیگر مغربی خطوں پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔ بعض دعووں کے مطابق یورپ کو اقتصادی اور سماجی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور خطہ طویل عرصے تک عدم استحکام میں رہے گا۔
اس کے علاوہ، کچھ مبصرین کا کہنا ہے کہ روس عالمی طاقت کے توازن میں مزید مضبوط ہو سکتا ہے۔ تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ ایسی پیشگوئیاں زیادہ تر قیاس آرائیوں پر مبنی ہوتی ہیں اور ان کی کوئی سائنسی یا مستند بنیاد نہیں ہوتی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









