جمعرات، 5-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/16هـ (05-03-2026م)

ایران کا دوسرا جنگی بحری جہاز سری لنکا کی جانب روانہ

05 مارچ, 2026 15:30

امریکی آبدوز کے حملے کے بعد ایرانی جنگی بحری جہاز ڈوبنے سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے اور اب اطلاعات ہیں کہ ایران نے اپنا دوسرا بحری جہاز علاقے کی طرف بھیج دیا ہے۔

امریکی اور ایرانی کشیدگی اب سمندروں تک پھیل گئی ہے۔ سری لنکا کی سمندری حدود کے قریب عالمی پانی میں ایک امریکی آبدوز نے ایرانی بحری جہاز "ڈینا” کو تارپیڈو حملے کے ذریعے غرق کر دیا۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے حملے کی تصدیق بھی کی۔ اس تباہ کن حملے کے نتیجے میں اب تک سمندر سے اسی سے زائد ایرانی باشندوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جنہیں سری لنکا کے شہر گال کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کردستان ایران کیخلاف جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، کرد رہنماء کی عباس عراقچی کو یقین دہانی

سری لنکا کی بحریہ اور فضائیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بتیس ایرانیوں کو زندہ بچا لیا ہے۔ یہ ایرانی بحری جہاز بھارت میں ہونے والے بین الاقوامی بحری میلے میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا۔

اس واقعے کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے کیونکہ ایران کا ایک اور جنگی بحری جہاز تیزی سے سری لنکا کی حدود کی طرف بڑھ رہا ہے۔

سری لنکا کے وزیرِ اطلاعات نالندا جیا تشا کے مطابق دوسرا ایرانی جہاز، جس پر سو سے زائد عملہ سوار ہے، سری لنکن پانی کے بالکل قریب پہنچ چکا ہے۔

سری لنکا کی کابینہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اپنی حدود کے قریب موجود ایرانی جہاز پر سوار افراد کی جانیں بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔