اسرائیل کا ایرانی سکیورٹی اداروں کے مرکزی دفاتر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے تہران میں ایک بڑے فوجی کمپلیکس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جہاں ایران کے تمام اہم سکیورٹی اداروں اور پاسدارانِ انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز واقع ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائے ادرعی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے تہران میں ایک ایسی عمارت پر بمباری کی ہے جو ایرانی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا مرکز سمجھی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا نیا سپریم لیڈر ہمارا اگلا ہدف ہوگا، اسرائیلی وزیر دفاع
اس کمپلیکس میں پاسدارانِ انقلاب، انٹیلی جنس اتھارٹی، باسیج فورس، قدس فورس اور داخلی سلامتی کی خصوصی فورسز کے کمانڈ سینٹرز موجود تھے۔
اسرائیلی ترجمان کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا، جب وہاں ایرانی حکومت کے فوجی اور اہلکار موجود تھے۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ اس حملے کے دوران تہران میں ایک ٹارگٹ کلنگ آپریشن بھی انجام دیا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










