ایران میں جو لیڈر بنتا ہے، مارا جاتا ہے، حملے نہ کرتے تو وہ ایٹمی طاقت بن چکا ہوتا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت سمیت ان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے انتہائی سخت موقف کرتے ہوئے کہا کہ حملہ نہ کرتے تو وہ ایٹمی طاقت حاصل کرلیتے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک اہم تقریب کے دوران ایران کے ساتھ جاری تنازع پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت کو تیزی سے ختم کیا جا رہا ہے اور ایران میں جو بھی لیڈر بننے کی کوشش کرتا ہے وہ مارا جاتا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے ممکنہ جانشینوں کو بھی خبردار کیا کہ انہیں بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ کرکے ٹرمپ نے امریکی ووٹرز کو دھوکہ دیا : ایرانی وزیر خارجہ
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے معاملے میں بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں اور ایرانی میزائلوں اور لانچروں کا مکمل صفایا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگی محاذ پر صورتحال توقع سے کہیں بہتر ہے۔
صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ اگر امریکہ ایران پر حملہ نہ کرتا تو ایران جلد ہی ایٹم بم حاصل کر لیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاگل لوگوں کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے ہیں تو بہت برے نتائج نکلتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے پڑوسیوں اور اتحادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور امریکہ نے ایران میں گزشتہ سینتالیس سال سے جاری قتل عام کو روک دیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنی عسکری قوت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر طاقت کا پیمانہ دس ہو تو وہ امریکی فوج کو پندرہ نمبر دیں گے کیونکہ یہ دنیا کی عظیم ترین فوج ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سابق صدر باراک اوباما کی ایران کے ساتھ ہونے والی جوہری ڈیل کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.


