ایران میں ایک ہزار سے زائد اور لبنان میں 70 افراد شہید ہوئے، رپورٹ

مشرقی وسطیٰ میں جاری شدید لڑائی کے نتیجے میں ایران، لبنان، کویت، اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں سینکڑوں شہریوں اور فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
انسانی حقوق کے اداروں اور مقامی وزارتِ صحت کے مطابق مشرقی وسطیٰ میں جاری اس تصادم نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔
ایران میں اب تک ایک ہزار ستانوے عام شہری شہید ہو چکے ہیں، جن میں ایرانی میڈیا کے مطابق ایک سو اڑسٹھ بچے اور چودہ اساتذہ شامل ہیں، جو ہفتے کے روز ایک اسکول پر ہونے والے حملے کا شکار بنے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر ہونے والے حملوں میں ایک ہزار سے زائد شہید ہوچکے : رپورٹ
لبنان میں اسرائیلی بمباری سے ستتر افراد شہید ہوئے ہیں، جن میں تین طبی عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔ کویت میں امریکی کمانڈ کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں چھ امریکی فوجی اور دو کویتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیل میں ہفتے سے جاری حملوں میں اب تک دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق ایرانی ڈرون حملوں میں تین افراد جاں بحق ہوئے جن کا تعلق پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش سے تھا۔
عراق کے صوبے دیالہ میں امریکی اسرائیلی فضائی حملے میں چار پاپولر موبلائزیشن فورس کے اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ بحرین میں ایک غیر ملکی بحری جہاز پر میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










