ایران نے اب تک پانچ سو سے زائد امریکی فوجی ہلاک کردیئے، علی لاریجانی

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کی خاطر امریکی عوام کو ایک ظالمانہ جنگ میں جھونک دیا ہے۔
ایرانی اعلیٰ عہدیدار علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے اشتعال انگیز اور مضحکہ خیز اقدامات کے نتیجے میں امریکی عوام کو ایران کے خلاف ایک ایسی جنگ میں دھکیل دیا ہے جس کا کوئی قانونی جواز نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا نیا سپریم لیڈر ہمارا اگلا ہدف ہوگا، اسرائیلی وزیر دفاع
لاریجانی نے سوال اٹھایا کہ کیا اب بھی ٹرمپ کا نعرہ "پہلے امریکہ” ہے یا اب یہ "پہلے اسرائیل” بن چکا ہے؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ایران کی جوابی کارروائیوں میں پانچ سو سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور امریکی صدر کو اس کا حساب اپنی عوام کو دینا ہوگا۔
علی لاریجانی نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے اور امریکہ کو اس کی بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اور ایرانی قوم اپنی قیادت کا بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










