جمعرات، 5-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/16هـ (05-03-2026م)

اب تک صرف اسکریپ نکالا، اصلی میزائل دکھانا ابھی باقی ہیں، ایرانی پاسدارانِ انقلاب

05 مارچ, 2026 15:30

ایرانی عسکری ماہرین نے ایسے جدید ترین میزائل تیار کر لیے ہیں جو کسی بھی لانچ پیڈ کے بغیر براہِ راست زمین سے نکل کر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس پر امریکی ماہرین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایران نے دفاعی ٹیکنالوجی میں ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے ایسے میزائل متعارف کروا دیئے ہیں، جو زمین سے براہِ راست نکل کر دشمن پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان میزائلوں کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ انہیں کسی روایتی لانچ پیڈ یا اضافی ساز و سامان کی ضرورت نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے دشمن کے لیے ان کا قبل از وقت سراغ لگانا اور انہیں کسی بھی طرح سے ڈیٹیکٹ کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کیخلاف جنگ، نیتن یاہو کی ذاتی جنگ ہے، سابق سعودی انٹیلی جنس

دوسری طرف امریکی فوجی ماہرین نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی ہائپر سونک میزائلوں کی رفتار نو سے گیارہ ہزار میل فی گھنٹہ کے درمیان ہے، جس کی وجہ سے انہیں روکنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔

یہ میزائل حرکت کرتے ہوئے ٹرکوں سے بھی داغے جا رہے ہیں، جس سے ان کی پوزیشن کا پتہ لگانا اور انہیں ناکارہ بنانا انتہائی مشکل عمل بن چکا ہے۔

اسی تناظر میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مشیر نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک جو میزائل داغے گئے ہیں، وہ محض گوداموں میں پڑا ہوا پرانا سامان اور اسکریپ تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے اپنا اصلی اور جدید جنگی ساز و سامان ابھی تک میدان میں نکالا ہی نہیں ہے۔

مشیر نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ ایران بہت جلد ایسے ہتھیار منظرِ عام پر لائے گا، جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔