جمعرات، 5-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/16هـ (05-03-2026م)

ایران کیخلاف جنگ، نیتن یاہو کی ذاتی جنگ ہے، سابق سعودی انٹیلی جنس

05 مارچ, 2026 11:16

سابق سعودی انٹیلی جنس نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر لب کشائی کرتے ہوئے اسے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جنگ قرار دیا ہے اور امریکی صدر کے فیصلوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

سابق سعودی انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری حالیہ جنگ دراصل اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جنگ ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ نیتن یاہو نے امریکہ کے سات دورے کیے تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر حملے کے لیے آمادہ کیا جا سکے۔ شہزادہ ترکی الفیصل کے مطابق نیتن یاہو اسرائیل کا آئین تبدیل کر کے ایک مطلق العنان حکمران بننا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے سعودیہ پر حملہ نہیں کیا، صرف امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اسماعیل بقائی

انہوں نے اس بات پر شدید حیرت کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ ایران کی جوابی کارروائیوں پر حیران کیوں ہیں، جبکہ سعودی ولی عہد سمیت تمام خلیجی ممالک کے سربراہان انہیں مسلسل خبردار کر رہے تھے کہ ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔

خلیجی حکام نے صدر ٹرمپ کو واضح کر دیا تھا کہ حملے کی صورت میں ایران خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا، مگر صدر ٹرمپ نے ان مشوروں کے برعکس کارروائی کی۔

شہزادہ ترکی الفیصل نے خبردار کیا کہ ایران پر حملوں کے منفی اثرات سے امریکہ خود بھی محفوظ نہیں رہ سکے گا اور اب سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کی باتیں ماضی کا حصہ بن چکی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔