جمعہ، 6-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/17هـ (06-03-2026م)

چین کی ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز میں محفوظ راستے کیلئے بات چیت

06 مارچ, 2026 10:48

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین اور ایران خام تیل اور قطری گیس لے جانے والے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ راستہ فراہم کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں۔

امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان ساتویں روز میں داخل ہونے والی جنگ نے آبنائے ہرمز کے ارد گرد سینکڑوں بحری جہازوں کو روک دیا ہے، یہ گزرگاہ دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کی تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کا ایران جنگ پر ثالثی کیلئے وفود بھیجنے کا اعلان، امریکہ نے پیشکش مسترد کردی

اس بحرانی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ رائٹرز اور بلومبرگ نے جہازوں کی ٹریکنگ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے چینی ٹینکر گزار ہے۔

چین ایرانی تیل کا ایک بڑا خریدار ہے اور اس نے ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے کی مذمت بھی کی ہے۔ عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قلت کے پیش نظر چین اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ممکن سفارتی اور عملی کوشش کر رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔