جمعہ، 6-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/17هـ (06-03-2026م)

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 1,332 تک جاپہنچی

06 مارچ, 2026 15:34

ایرانی ہلال احمر کے مطابق حملوں کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں سے شہداء کی تعداد 1,332 تک پہنچ گئی ہے۔

ایرانی ہلال احمر کے مطابق کئی علاقوں میں عمارتیں تباہ ہونے کے باعث ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ طبی امداد کی فراہمی بھی جاری رکھی گئی ہے۔ ہفتے کے روز شروع ہونے والے حملوں تاحال جاری ہیں، جس کے باعث شہداء کی تعداد بڑھ کر 1,332 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی لبنان پر وحشیانہ بمباری جاری، شہداء کی تعداد 123 ہوگئی

حکام کے مطابق حملوں کے باعث بڑی تعداد میں شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں اور شہریوں کو خوراک، طبی سہولیات اور ہنگامی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔