ہفتہ، 7-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/18هـ (07-03-2026م)

آبنائے ہرمز صرف امریکا، اسرائیل اور یورپ کیلئے بند ہے، پاسدارانِ انقلاب

06 مارچ, 2026 09:41

ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو صرف امریکہ، اسرائیل اور یورپی ممالک کے جہازوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری ریڈیو اور ٹی وی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ آبنائے ہرمز صرف امریکا، اسرائیل، یورپ اور ان کے مغربی اتحادیوں کے جہازوں کے لیے بند ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان ممالک کے کسی جہاز کو دیکھا گیا تو اسے لازماً نشانہ بنایا جائے گا۔

ادھر ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ جنگ کی صورت حال میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول ایران کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

انہوں نے واضح کیا کہ تہران دشمن ممالک کے تجارتی اور جنگی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ہم اس وقت جنگی حالت میں ہیں، اس صورت حال میں آبنائے ہرمز کے کنٹرول کے حوالے سے خصوصی اقدامات ضروری ہیں، یہ اقدامات نافذ ہو چکے ہیں اور ہم اپنے مخالف ممالک کے تجارتی اور جنگی جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے خاتمے تک بند رہنی چاہیے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔