ہمارے ہتھیار ڈالنے کا خواب دشمن اپنی قبر تک لے جائے، ایرانی صدر

The Enemy Will Take the Dream of Our Surrender to Their Grave,” Says Iranian President
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہتھیار ڈالنے کا خواب دشمن اپنی قبر تک لے جائے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہمارے ہتھیار ڈالنے کا خواب دشمن اپنی قبر تک لے جائے، ایران کسی صورت نہیں جھکےگا، پڑوسی ممالک سے معذرت کرتا ہوں، ان سے کسی قسم کی دشمنی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ارادے پڑوسی ممالک پر قبضہ کرنے کے نہیں، سب بھائی ہیں، کسی بھی پڑوسی ملک پر حملہ نہیں کریں گے جب تک وہاں سے پہل نہ ہو۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کا شکریہ جو مسلح افواج کی حمایت میں ملک کے دفاع کیلئے کھڑے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











